ٹو کیو 29 نو مبر ( ایجنسیز) تمبا کو نو شی کی عا دت چھڑا نے کیلئے ای سگر یٹ کی مد د لینے اور ا سے کم تقصا ن دہ بتا نے والو ں کیلئے بر ی خبر ہے۔ جا پا ن کے طبی ما ہر ین نے دعویٰ کیا ہے کہ ای سگر یٹ میں عا م سگر یٹ کے مقا بلہ میں دس گنا زیا دہ خطر نا ک کیمیکل ہو تے ہیں جس سے
کینسر جیسی خطر نا ک بیما ر یا ں ہو تی ہیں ۔ طبی ما ہر ین نے کہا کہ ای سگر یٹ کے اند ر ا ستعما ل کئے جا نے والے کئی طر ح کے سیا ل ما دہ کے ا ند ر خطر نا ک کیمیکل ہو تے ہیں جو ا نتہا ئی تقصا ندہ ہیں ۔ ای سگر یٹ عا م سگر یٹ کے مقا بلہ میں کم نقصا ن دہ ما نا جا تا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ‘ کئی لحا ظ سے یہ عا م سگریٹ سے زیا دہ خطر نا ک ہیں ۔